17 جنوری، 2015، 7:37 PM

الطاف حسین

جماعت اسلامی پر ایک بار پھر پابندی کا مطالبہ/ جماعت اسلامی نے پشاور کے المناک واقعہ پر مظاہرہ کیوں نہیں کیا

جماعت اسلامی پر ایک بار پھر پابندی کا مطالبہ/ جماعت اسلامی نے پشاور کے المناک واقعہ پر مظاہرہ کیوں نہیں کیا

مہر نیوز/ 17 جنوری / 2015 ء : پاکستان میں ایم کیو ایم نے سربراہ الطاف حسین نے جماعت اسلامی کو دہشت گردوں کی سرغنہ جماعت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی سب سے پہلے ہم نے مذمت کی لیکن توہین آمیز خاکوں کو بہانہ بنا کر ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرے کیونکہ جماعت اسلامی کے لوگ ایک بار پھر کراچی کو آگ اور خون میں نہلانا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم نے سربراہ الطاف حسین نے جماعت اسلامی کو دہشت گردوں کی سرغنہ جماعت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی سب سے پہلے ہم نے مذمت کی لیکن توہین آمیز خاکوں کو بہانہ بنا کر ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرے کیونکہ جماعت اسلامی کے لوگ ایک بار پھر کراچی کو آگ اور خون میں نہلانا چاہتے ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور، مساجد، مزارات اور عبادت گاہوں پر حملے افسوس ناک ہیں تاہم دہشت گردوں کے خلاف ہم سب کو متحد ہوکر رہنا چاہئے اور ان کے خاتمے کے لئے فوج کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان میں سب سے پہلے میں نے مذمت کی اور اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن اس معاملے پر مظاہرے کرکے اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچانے کی روش اختیار نہ کی جائے۔الطاف حسین نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے فرانسیسی قونصل خانے کے باہر پرتشدد مظاہرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والی جماعت اسلامی نے سانحہ پشاور کے خلاف مظاہرہ کیوں نہیں کیا، جماعت اسلامی والے کھل کر القاعدہ اور داعش کا نام کیوں نہیں لیتے، جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم نے کراچی میں ہی تشدد کا راستہ اختیار کیا کیونکہ یہ لوگ ایک بار پھر شہر کو آگ اور خون میں نہلانا چاہتے ہیں اور میں عملی طور پر حمایت کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کے مطابق طالبان، القاعدہ اور داعش کا نام لینے پر ہمارے اراکین اسمبلی و کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس کے باجود اس حقیقت سے منہ نہیں پھیرا جاسکتا کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور میں حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک میں داعش کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔ اس نے کہا کہ جماعت اسلامی طالبان دہشت گرد کی ایک معاون تنظیم ہے جس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

News ID 1848381

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha